راجہ بشارت

مریم نواز کے ساتھ آنے والی تمام گاڑیوں کاریکارڈ طلب کرلیا، راجہ بشارت

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ ) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہاہے کہ مریم نواز کے ساتھ آنے والی تمام گاڑیوں کاریکارڈ طلب کرلیامحکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کاریکارڈ لے کر مقدمات بنائے جائیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،کوئی بھی سیاسی قیادت گاڑی میں پتھر بھر کرلائے قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ گاڑی کی شناخت ہو چکی ہے ،گاڑی کس کے نام ہے اس پر کام کیاجارہا ہے،جس نے بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ پتھرا اورپولیس چوکی پر حملہ ایک منظم سازش کے تحت کیاگیا،جعلی نمبرپلیٹیس لگاکرگاڑیوں میں پتھر بھر کرلاناسب تحقیقات میں سامنے آجائے گا۔