ڈاکٹر شہباز گل

مسجد ویڈیو معاملہ، ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں، شہباز گل

اسلام آ باد ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسجد وزیر خان

میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے معاملے پر کہا ہے کہ ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کو شدید تنقید

کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ”اور یہ محترمہ صبا قمر فرما رہی ہیں کہ مسجد میں صرف نکاح کا سین شوٹ کیا تھا۔

فنکار اور ادیب معاشرے میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وہ اخلاقی اقدار کے باغبان ہوتے ہیں۔

ہمارے تو چند فنکاربھی دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہے۔مسجد کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں۔

“ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہامسجد وزیرخان لاہور میں پچھلے سالوں سے شادیوں کے فوٹو شوٹ سے

بات شروع ہو کر اب میوزک ویڈیوز تک جا پہنچی ہے، مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے،

مسجد فوٹو شوٹ کے لیے نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور سماجی بہبود کے کاموں کے لیے استعمال ہونی چاہئیے۔