میاں اسلم اقبال

معیاری فنی تعلیم کو فروغ دے کر خوشحالی کا انقلاب لائیں گے’ میاں اسلم اقبال

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ انڈسٹری کی ضروریات

کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر توجہ مرکوز ہے تکنیکی اداروں کے کورسز کو جدید تقاضوں سے

ہم آہنگ کیا گیا ہے ،نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے بااختیار بنائیں گے ،معیاری فنی تعلیم کو فروغ

دے کر خوشحالی کا انقلاب لائیں گے ،فنی تعلیم کے اداروں کو پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت ایک

چھتری تلے لایا گیا ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پی ایس ڈی پی کی جانب سے ٹیوٹا کے ذونل دفاتر کے لئے

ضروری سامان کی فراہمی کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب نیو مسلم ٹائون میں پی

ایس ڈی پی کے پی ایم یو کے دفتر میں ہوئی، پراجیکٹ ڈائریکٹر صالحہ سعید نے ٹیوٹا کے سی ای او اختر

عباس بھروانہ کو ٹیوٹا کے ذونل دفاتر لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے ضروری سامان کی دستاویزات دیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کوویڈ19کے پیش نظر فنی تعلیمی اداروں کے

طلبہ،طالبات کو مختلف فیسیں ختم کرکے 55کروڑ کاریلیف دیا گیا ہے ،ہنرمندوں کو ملازمتوں کی فراہمی

اور مقامی صنعت سے رابطے کا موثر نظام وضع کرلیا گیا ہے اور اس نظام کو وضع کرنے میں پراجیکٹ

ایمپلیمنٹیشن یونٹ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ

ٹیوٹا کے ذونل دفاتر میں جاب پلیسمنٹ اور انڈسٹری لنکجز سر گرمیوں کے لئے پروفیشنلز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔