معیشت

معیشت درست راستے پر واپس آگئی ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت درست راستے پر واپس آگئی ہے،صورتحال میں یہ ٹھوس بہتری برآمدات جو جون 2020 کی نسبت 20 فیصد زیادہ رہی ہیں ،

مسلسل بحالی اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ معیشت درست راستے پر واپس آ گئی ہے، جولائی 2019 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا، جون 2020 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 100 ملین ڈالر رہ گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک سال میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 424 ملین ڈالر کمی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ بیلنس میں زبردست تبدیلی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ سے آئی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستانی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ صورتحال میں یہ ٹھوس بہتری برآمدات جو جون 2020 کی نسبت 20 فیصد زیادہ رہی ہیں یہ مسلسل بحالی اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کا نتیجہ ہے۔