مریم اور نگزیب

ملکی ترقی منجمد کرکے آج کریڈٹ لیاجارہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوگیا،مریم اور نگزیب کی وزیر اعظم پر تنقید

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ ملکی ترقی منجمد کرکے آج کریڈٹ لیاجارہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوگیا،روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کرکے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کا بیان ثبوت ہے کہ ان کا دماغ درست سمت میں کام نہیں کررہا ۔

انہوکںنے کہاکہ قومی ترقی 5.8 سے 0.4 فیصد پر لاکر کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کا کریڈٹ لینے والوں کو علم نہیں کہ انہوں نے قومی ترقی کا جنازہ نکال دیا ہے، تب یہ خسارہ کم ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کا مطلب ہے کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاری ،مشینری، پلانٹس اور خام مال آنا بند ہوگیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ملکی ترقی منجمد کرکے آج کریڈٹ لیاجارہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایک سال کی اپنی بدترین کارکردگی کا اپنے دوسرے سال کی مزید نالائقی اور نااہلی سے موازنہ کرکے خوش ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ موازنہ ہی کرنا ہے تو 2018 کا 2019 اور 2020 سے کریں تاکہ آپ کو آئینے میں سچائی نظر آئے۔ انہوںنے کہاکہ روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کرکے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔

انہوںنے کہاکہ ملکی ترقی ، کاروبار ، روزگار ختم کرکے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ 45 فیصد روپے کی قیمت کم کرنے کے باوجود ٹیکس ہدف پورا کرنے کی تاریخی ناکامی کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔

انہوںنے کہاکہ ڈالر کا ریٹ بڑھانے کے باوجود بھی برآمدات مسلم لیگ ن کے آخری سال سے کم ہے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ دوسال میں 13000ارب کا قرض لیا، ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، پھر کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے۔