بلدیاتی انتخابات

ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی شروع

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی شروع کردی ہے ،30لاکھ نئے ووٹرز انتخابی فہرستوں میں شامل کئے جائیں گے ،ملک بھر میں جلد ہی ووٹر اگاہی مہم شروع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں آنے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے اور ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر،رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے پاس نئے ووٹ کے اندراج سمیت ،ووٹ کی نئے ایڈریس پر منتقلی اور درستگی کر سکیں گے کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں پر نظرثانی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان تک جاری رہے گی اور شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عارضی طور پر روک دی جائے گی

کمیشن کے مطابق 16ستمبر 2020کو تمام اضلاع میں نظر ثانی شدہ فہرستوں کی اشاعت کی جائے گی کمیشن نے عوام کو ووٹ کے اندراج کی اہمیت سے اگاہ کرنے کےلئے ملک بھرمیں ووٹر اگاہی مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے