لاک ڈاون ختم

ملک بھر میں لاک ڈاون ختم‘ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) ملک بھر میں کورونا صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں، پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان، گلگت، آزادکشمیر میں پیر سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بحال کردی گئیں، تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کو 15ستمبر کو کھولا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان، گلگت، آزادکشمیرحکومت نے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔

ریسٹورانٹ کھولنے اور ان آوٹ سروس کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ہوٹلز اور ریسٹورانٹ کے اوقات کار رات 10بجے تک ہوں گے۔اسی طرح اسپورٹس، دکانیں، حجام ، بیوٹی پارلرز بھی کھول دیے گئے۔تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کو 15ستمبر کو کھولا جائے گا۔پنجاب میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی، جب کہ کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کورونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی سیکریٹری محمد عثمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں،

عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی بھی اجازت دی تھی، تھیٹرز اور سینما ہالز کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا. ایس او پیز کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند ہوگا، بار بار زیر استعمال کرسیوں، میزوں، ڈور ہینڈلز اور دیگر اشیا کو چھونے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہدایت کی گئی تھی کہ کسٹمرز اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تھیٹر یا سینما ہال میں گنجائش سے 40 فی صد کم کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔