کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار ہوگئی، کمانڈ اینڈ کنٹرول

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار ہوگئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار جاری کے مطابق سندھ میں 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115 مریض،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 81 ہوگئی ۔

خیبرپختونخواہ میں کیسز کی تعداد 78، اسلام آباد میں 16 ہو گئی ہے ۔ایک اور مریض نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد ہوگئی ، کورونا وائرس سے اب تک 7 مریض جاں بحق ہوچکے ،کورونا وائرس میں مبتلا پانچ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔