کورونا کے وار جاری

ملک میں کورونا کے وار جاری، متاثرہ افراد کی تعداد 4072، 467 صحت یاب

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے جاری لاک ڈاون کے باوجود ملک میں کورونا کے وار جاری. کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ، اموات کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا.

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 208 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا متاثرہ افراد کی تعداد4072 ہوگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اسپتالوں میں صرف 7295 بستروں کی گنجائش ہے۔

پنجاب میں سب سےزیادہ 2030 اور سندھ میں 986، خیبر پختونخوا میں 527، بلوچستان میں 206 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں 83 کیسز رپورٹ ہوئے،

گلگت میں 212، آزاد کشمیر میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 58 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے جبکہ جان لیوا وائرس کے 42 فیصد کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں،

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 4 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 467 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں 18، پنجاب میں 16، خیبر پختونخوا میں 18، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد 1 اور بلوچستان میں 2 مریض دم توڑ چکے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3076 نئے افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

این سی او سی نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ 462 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز میں مریضوں کا علاج جاری ہےجبکہ اسپتالوں میں 7295 بستروں کی گنجائش ہے۔