شجر کاری مہم

ملک وال:ندیم افضل چن نے ڈفر جنگل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

ملک وال(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ڈفر جنگل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔
شجر کاری مہم
۔تفصیلات کے مطابق ملکوال کے ڈفر جنگل میں 10 ملین ٹری منصوبے کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر ملک میں عدل لانا ہے تو اسکے لئے بیوروکریسی اور جوڈیشل سسٹم میں بھی ریفارمز کرنا ہوں گی،

تاکہ عام آدمی تک اختیارات پہنچ سکیں، ندیم افضل چن نے کہا کہ عنقریب منڈی بہاوالدین میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام ممکن بنائیں گے اور جن لوگوں نے ڈفر جنگل سمیت پنجاب کے جنگلات کو نقصان پہنچایا ہے انکے گرد بھی احتساب کا گھیرا تنگ ہوگا،

ڈفر جنگل میں 10 ملین ٹری منصوبے کے تحت 10 ایکڑ رقبہ پر سات ہزار پودے لگائے گئے جس میں ٹائیگر فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید اسد عباس شیرازی اور چیف آفیسر بشیر تارڑ سمیت محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی موجود تھے۔