شدید بارشوں

ملک کے وسطی وبالائی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) محکمہ موسمیات نے ملک کے وسطی وبالائی علاقوں میں(کل) جمعرات سے ہفتے تک شدیدبارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ شدید بارشوں سے کے پی کے ،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی ، اسلام آباد میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے ۔

راولپنڈی اور لاہور میں بارش کے باعث جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو پی ایس ایل کے ہونیوالے میچ منسوخ ہوسکتے ہیں ۔ محکمہ مومیات کے مطابق جن شہروں میں سیلاب کاخطرہ ہے ان میں اسلام آباد ،راولپنڈی ، لاہور، پشاور،ایبٹ آباد ،مردان،صوابی ،کوہاٹ ،اٹک ،چکوال، سرگودھا،فیصل آباد ودیگر شامل ہیں