مٹیاری سے لاہور

مٹیاری سے لاہور 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ،عاصم سلیم باجوہ

اسلام آ باد (ڈیلی مسلم ورلڈ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مٹیاری سے لاہور 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا، 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق کہا کہ 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، نارتھ ساوتھ ترسیل کیلئے ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886 کلومیٹر طویل ہے جس سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔

عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر ایک عشاریہ 6 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی جس سے 2 ہزار 212 افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔