عبدالحفیظ شیخ

مہنگائی کے کنٹرول کےلئے حکومت نے سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا ، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد (مسلم ورلڈ)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے کنٹرول کےلئے حکومت نے سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا ہے، ملک بھر کے بجلی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے اور کل 72فیصد صارفین بجلی کی سبسڈی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہوا ہے۔

پیر کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں استحکام آیا ہے اور پوری دنیا سے سرمایہ کاری بھی آرہی ہے جبکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے کئی فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کےلئے گندم امپورٹ کر رہے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر سات ارب روپے کا پیکج دے رہے ہیں اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا بھی آغاز ہو چکا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر احساس پروگرام کی فنڈنگ ہوئی ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ بجلی صارفین کو بھی سبسڈی دے رہے ہیں اور تقریباً 72فیصد صارفین سبسڈی حاصل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کےلئے سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا ہے جبکہ ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ موسم کی تبدیلی سے ہوا ہے۔

مہنگائی کے کنٹرول کےلئے حکومت نے سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا ، عبدالحفیظ شیخ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں