مہوش حیات

مہوش حیات کی نشاندہی پر کراچی ایئرپورٹ میں مرمت کا کام شروع

کراچی (مسلم ورلڈ) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات کی درخواست پر کراچی ایئر پورٹ میں مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔ گزشتہ روز مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی ایئر پورٹ پر جاری مرمت کے کام کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

مہوش حیات نے لکھا کہ آج میں کراچی ایئرپورٹ گئی اور وہاں یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ خواتین و حضرات کے لیے مختص کمروں میں مرمت کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے ملک میں آنے والے غیر ملکیوں پر ایئرپورٹ سب سے پہلے اثر انداز ہوتا ہے ،ان کو اچھا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے لکھا کہ میں حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے میری دراخواست کو سن کر اس پر عمل کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دِنوں مہوش حیات نے ٹوئٹر پر کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے مختص کمرے کی گندگی کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا۔ انہوں نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ ملک میں آنے والوں کو ہم کیا تاثر دینا چاہتے ہیں؟

اداکارہ نے یہ بھی لکھا تھا کہ یہ بنیادی سہولیات ہیں اس لیے انہیں صاف رکھیں۔ مہوش حیات کے اِس ٹوئٹ کے بعد انتظامیہ نے ان کی اس شکایت کا نوٹس لے لیا تھا۔