ڈاکٹر فاروق ستار

میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا، میئر کراچی کا رخصتی کے وقت پھٹ پڑنا مگرمچھ کے آنسو ہیں،فاروق ستار

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) ایم کیو ایم تنظیم بچائو کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا،خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ میئر کراچی کا رخصتی کے وقت پھٹ پڑنا مگرمچھ کے آنسو ہیں،میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا، میں نے 3ماہ تک میئر کراچی سے حساب مانگا پر نہ دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ساڑھے 4 ارب کے ایم سی کو سالانہ دیتی ہے،ساڑھے 4 ارب سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں ملتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ 162ارب روپے وفاقی حکومت نے دیئے اس میں سے بھی کے ایم سی کو ملے۔