اداکار امانت چن

میں نے اسٹیج پر جو بھی سٹائل دیا وہ میری پہچان بن گیا ‘ امانت چن

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ میں نے اسٹیج پر جو بھی سٹائل دیا وہ میری پہچان بن گیا ،

کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ تھا اور ہے اور میرا ایک بیٹابھی کلب کرکٹ کھیل رہا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ میرے نام کے ساتھ چن کا اضافہ کس نے کیا مجھے آج تک معلوم نہیں ہو سکا .

لیکن جس نے بھی مجھے یہ نام دیا اس نے یقینا بڑا سوچ سمجھ کر یہ نام دیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹیج پر ہمیشہ

صاف ستھرا کام کیا ہے اور یہی میری پہچان ہے ۔ جگت کے ساتھ میری مختلف حرکات کو بھی پسند کیا جاتا ہے ،

میں نے اسٹیج پر جو بھی سٹائل دیا وہ میری پہچان بن گیا ۔ امانت چن نے کہا کہ میرے آباؤ اجداد جو کام کرتے ہیں .

میں نے اسے فراموش نہیں کیا بلکہ میں نے بھی وہ کام کیا ہے ، مجھے کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ تھا .

اور ہے اور سمجھ لیں کرکٹ میری کمزوری ہے ۔