سونیا گاندھی

نئے صدر کے انتخاب تک سونیا کانگریس کی صدر کے عہدہ پر رہیں گی

نئی دہلی (ڈیلی مسلم ورلڈ) بھارتی اپوریشن جماعت کانگریس کے اعلی ترین پالیسی ساز ادارہ ورکنگ کمیٹی

نے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو کورونا وبا اور ملک میں موجود کئی دیگر بحران کے پیش نظر کانگریس

اجلاس میں نئے لیڈر کا انتخاب ہونے تک عہدہ پر رہنے کی درخواست کی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق

کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے ی وینوگوپال اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والے

نے7 گھنٹے تک جاری رہنے والے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کے

اعلی ترین ادارہ نے گاندھی سے نئے صدر کے انتخابات تک پارٹی کی قیادت کرنے کی متفقہ درخواست کی ہے۔