جاوید میاں داد

نا تجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا، جاوید میاں داد

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر جاوید میاں داد نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستانی ہار

پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نا تجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا۔

مانچسٹرٹیسٹ میں شکست پرجاوید میاں داد نے ویڈیو بیان میں کہا کھلاڑی انگلینڈ میں کھا پی رہے ہیں.

مزے کر رہے ہیں۔ سرفراز کو بارواں کھلاڑی بنا کر گراونڈ میں بھیجا گیا جس سے دنیا میں پاکستان کی بے

عزتی ہوئی۔ کپتان اظہر علی کو پیغام بھجوایا کہ کیسے کھیلنا ہے۔انہوں نے کہا اسی گراؤنڈ میں ہم اسپنرز

کیساتھ کئی میچز جیت چکے ہیں۔ ٹیم کیساتھ ایسے لوگ لگا دیئے جنہیں کاپی پینسل پکڑنے کا شوق ہے۔

کاپی پینسل پکڑنی ہے تو کالج میں یا اسکول میں جا کر پڑھیں۔

چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد کو واٹر بوائے بنا دیا گیا۔