سکھ کیمونٹی

ننکانہ صاحب، سکھ کیمونٹی نے گورودوارہ بال لیلا سے گورودوارہ جنم استھان تک نگر کیرتن نکالا

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )گورو گرنتھ کے پہلے پرکاش کی خوشی میں سکھ کیمونٹی نے گورودوارہ بال لیلا سے گورودوارہ جنم استھان تک نگر کیرتن (جلوس)نکالا گیا، جلوس میں سینکڑوں سکھ مردو خواتین اور بچوں نے شرکت کی سکھ مذہب کی مقدس کتاب گورو گرنتھ کا 417 واں پرکاش مذہبی جوش و خروش سے منایا گیایکم ستمبر 1604 کو سکھ مذہب کے پانچویں گورو گورو ارجن دیو جی نے گورو گرنتھ کا کی پڑھائی کا پہلی بار باقاعدہ آغاز کیا تھا

جلوس میں پھولوں سے لدی ہوئی چاندی کی ایک پالکی میں سکھوں کی مقدس مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب رکھی ہوئی تھی اور اس دوران شرکا ءجلوس “جو بولے سونہال ” © ست سری اکال © ” اور واہ گوروجی کا خالصہ ” ” واہے گورو جی کی فتح ” کے © نعرے لگاتے رہے اور سکھ خواتین شبد الاپتی رہیں جلوس کے راستے میں شرکا ءجلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںجلوس کے آگے پانچ پیارے ننگی تلواریں سونت کر چل رہے تھے جبکہ ان کے آگے پانچ سکھ بچے پیلے جھنڈے اٹھا کر چل رہے تھے اس موقع پر سکھ بچوں نے مختلف کھیلوں کے مظاہرے بھی کئے ،ضلعی انتظامیہ نے جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے ۔