شہبازشریف

نوازشریف نے سندھ سے خیبرتک پورے پاکستان کی پرخلوص خدمت کی ،مشن جاری رہیگا’ شہبازشریف

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، سابق گورنر محمد زبیرعمر، سلمان خان اور خالد شیخ شامل تھے ۔

شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سندھ اور کراچی سمیت پورے پاکستان کی خدمت کی ہے،تمام پاکستانیوں کی بہتری، ترقی اور خوشحالی ہمارے قومی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے سندھ سے خیبرتک پورے پاکستان کی پرخلوص خدمت کی اور یہ مشن جاری رہے گا۔

شہبازشریف وفد کی پارٹی کے صدر سے تنظیمی امور، مجموعی ملکی وسیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ۔وفد نے پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر محمد شہبازشریف کی صحت کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔