نوازشریف

نوازشریف نے مفرور قرار دیے جانے کیخلاف درخواست واپس لے لی

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس نوازشریف کی مفرور قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی

اور اس دوران ان کے وکیل جہانگیر جدون نے نوازشریف کو مفرورقرار دینے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی درخواست کو خارج کردیا۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف ضمانت پر ہیں؟

اس پر جہانگیر جدون نے کہا کہ ہمیں ہدایت ہے کہ درخواست واپس لے لیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں نمائندے کے ذریعے ٹرائل میں شامل ہونے کی استدعا کی تھی۔