شیخ رشید احمد

نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت میں جائیگی ،شیخ رشید احمد

راولپنڈی (ڈیلی مسلم ورلڈ ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے

حکومت عدالت میں جائیگی ،اشتہاری بنانے کی کاروائی کا حصہ بھی حکومت بنے گی، نیب میں لائے پتھر مریم

نے شہبازشریف کی سیاست کو مارے ہیں،بلاول ابھی بچہ ہے کچا ہے اسے چھوڑ دیں،آٹا ار چینی سستی ہوگی ،

تمام ذخیرہ اندوزروں کو تباہ برباد کر دینگے، سعودی عرب سے معاملات نارمل ہیں کوئی مسئلہ نہیں ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کینٹ کی افتتاحی تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو آٹا چینی سستی ہونے کی نوید سنادی جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں

لیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت میں جائے گی اور انہیں اشتہاری

بنانے کی کاروائی کا حصہ بھی بنے گی۔ انہوںنے کہاکہ نیب میں لائے پتھر مریم نے شہبازشریف کی سیاست کو

مارے ہیں،بلاول ابھی بچہ ہے کچا ہے اسے چھوڑ دیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام ذخیرہ اندوزوں کو تباہ و برباد کرینگے۔

انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان نے کہا مجھ سے تحریری معاہدہ کریں،عمران خان کوئی بھی بڑا فیصلہ کر سکتا ہے

مگر انکو این آر او نہیں دیگا۔ انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کا کچھ نہیں ہونا وہ قائم دائم رہے گا۔انہوںنے کہاکہ سعودی

عرب سے معاملات نارمل ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ ایم ایل ون ایک نیا اور جدید ٹریک ہوگا۔

چین کیساتھ ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں اس پر ہماری کوئی رقم بھی نہیں لگی،نالہ لئی منصوبے پر کوئی

رکاوٹ نہیں، سارا سروے مکمل ہو چکا ہے۔ تعلیمی ادارے قائم کرنے کا ماہر ہوچکا ہوں،معاشرے میں ماں کا

پڑھا لکھا ہونا لازمی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومت یہاں پٹرول پمپ بنانا چاہتی تھی74 سالوں میں پہلی سول

حکومت ہے جس نے کنٹونمنٹ میں کالج تعمیر کیا.اس جگہ کیلئے ہائی کورٹ میں خود کیس لڑا.اس کالج کی

تعمیر میں 14 سال لگے،کالج کی تعمیر کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے،کالج کو ریلوے کی ملکیت

سے پنجاب حکومت کو منتقل کیا،ایم ایل ون بہت بڑا پراجیکٹ ہے.بین الاقوامی یونیورسٹی بھی بنانے کو تیار ہیں،

آئی ٹی یونیورسٹی سستی کی بنا پر ہاتھ سے نکل گئی،کوہسار یونیورسٹی بھی بنے جارہی ہے،خیابان سرسید میں

ایک اور کالج بنا رہے ہیں،چین سے رابطہ کررہا ہوں،ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی بنے.بیماری کے بعد پتا

چلا کہ زندگی ایک بڑا تحفہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتال میں ایک کتاب لکھی جو 6ستمبر کو چھپ کر آرہی ہے،

کبھی پٹواری تھانہ کی سیاست نہیں کی۔