مصدق ملک

نوازشریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان بند، مصدق ملک

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ موجود حکومت نواز شریف کی بیماری سے متعلق مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہی ہے ، نواز شریف کے بورڈ کا فیصلہ بھی حکومت نے کیا،

نواز شریف کو ایک جیل میں ہارٹ اٹیک ہوا ،دوسرہسپتال میں،نواز شریف کے لیے ڈاکٹر بھی آغا خان ہسپتال سے بلوایا گیا، اسی بورڈ نے کہا نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانا ضروری ہے،

لندن ،امریکہ کے ڈاکٹر ان کا معائنہ کر چکے ہیں ،دل کی نالی کے اندر کیمرہ لگا کر ڈاکٹر ز دیکھیں گے کہ کہاں کہاں خون کی سپلائی نہیں ہو رہی۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاموجود حکومت نواز شریف کی بیمار ی سے متعلق مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہی ہے،

مصدق ملک نے کہا اسی بورڈ نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانا ضروری ہے ،یہ فیصلہ حکومت کا تھا اور اب حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے ،نواز شریف کو سنگین دل کا عارضہ لاحق ہے،

دل میں سات اسٹینٹ ہیں ایک خراب ہے ۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو سائنس لینے میں بھی دشواری ہو رہی ہے ،لندن ،امریکہ کے ڈاکٹر ان کا معائنہ کر چکے ہیں ،دل کی نالی کے اندر کیمرہ لگا کر ڈاکٹرز دیکھیں گے کہ کہاں کہاں خون کی سپلائی نہیں ہو رہی،

دوبارہ سرجری سے پہلے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں،نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان بند ہے ۔