رانا ثناء اللہ

نواز شریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گئے تھے ، میڈیکل بورڈ اور حکومتی ذمہ داران کے بیانات موجود ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گئے تھے ، میڈیکل بورڈ اور حکومتی ذمہ داران کے بیانات موجود ہیں، نواز شریف پہلے سے بہت بہتر ہیں، ڈاکٹرز علاج کررہے ہیں وہ جب مشورہ دیں گے تو واپس آجائیں گے،اگر وہ ڈیل کے تحت گئے ہیں تو اجازت کس نے دی ،

اجازت تو حکومت اور کابینہ نے دی تھی۔ پیر کو رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ نااہل اور نالائقوں کا ٹولہ اپنے ہی بیان کی تردید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں تھی تاہم اب پہلے سے بہت بہتر ہیں، ڈاکٹرز علاج کررہے ہیں وہ جب مشورہ دیں گے تو واپس آجائیں گے۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی مرضی سے اپنے وقت پر اور جب علاج مکمل ہوگا تو واپس آئیں گے، اگر وہ ڈیل کے تحت گئے ہیں تو اجازت کس نے دی ، اجازت تو حکومت اور کابینہ نے دی تھی۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے تو انکار کردیا تھا کہ گارنٹی اگر دینی ہے تو میں ایسے نہیں جانا چاہتا۔