چوہدری برجیس طاہر

نواز لیگ اور شریف خاندان میں کسی قسم کا کوئی اختلاف اور گروپ بندی نہیں’چوہدری برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(ڈیلی مسلم ورلڈ)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے ہے کہ نواز لیگ اور شریف خاندان میں کسی قسم کا کوئی اختلاف اور گروپ بندی نہ ہے بلکہ یہ حکومت کے خلاف یکجان اور دو قالب ہیں مسلم لیگ ن اور شریف خاندان میں اختلافات کی افواہیں پھیلانے والے حکومتی وزیر اور مشیر بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ہی نہیں بلکہ وہ قومی سیاست کا سرمایہ و اثاثہ ہیں جو نا اہل اور نا تجربہ کار اور نا لائق حکومت کے خلاف پوری قوت اور طاقت کے ساتھ کھڑی ہو کر انکی انتقامی کاروائیوں کا مقابلہ کر رہی ہیں نواز لیگ مریم نواز کی سیاسی جدو جہد کے ساتھ کھڑی ہے

انشاء اللہ ان کی قیادت میں نہ صرف سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے بلکہ مسلم لیگ ن کا دور بھی واپس آئیگا نیب نیازی گٹھ جوڑ مریم نواز شریف کے ساتھ انتقامی کاروائیوں سے انہیں مرعوب نہیں کر سکتے وہ اب پاکستان کی سیاست کی مسلمہ حقیقت بن چکی ہیں۔