نیب دفتر

نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی، وزیراعلی پنجاب کا واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا، چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ عثمان بزدارنے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔