فردوس عاشق اعوان

وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، خاتون کی عزت و وقاراس کی حیاء ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے،

خاتون کی عزت و وقار اس کی حیاء ہے،میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابل قبول رویہ ہے،ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے،

میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اور سوچ کا واضح اظہار ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میںوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہ الزہراؓ کی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں،

پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰؓ تجارت پیشہ تھیں،اسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہر قسم کے استحصال کے خلاف ہے اور انکے آئینی، قانونی، سیاسی ، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اور سوچ کا واضح اظہار ہے،

وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے،خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے،میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابل قبول رویہ ہے،ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے، میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔