وزیراعظم

وزیراعظم سے امریکی سیکریٹری کامرس کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کے فروغ پر گفتگو

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائے، دورہ امریکا تعلقات کی بہتری اور معاشی تعاون میں مددگار ثابت ہوگا،

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم سے امریکی سیکریٹری کامرس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کادورہ امریکہ تعلقات کی بہتری اور معاشی تعاون میں مددگار ثابت ہوگا،

امریکا پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک میں بزنس ٹوبزنس تعاون بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں سے آسانی کی جس سے بہتری آئی ہے،

ای کامرس اور ڈیجیٹل سروس میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، امریکی کارپوریٹ سیکٹرانرجی، مائننگ اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار سے بھی آگاہ کیا۔