عثمان ڈار

وزیراعظم سے عثمان ڈار ، مشیر خانہ حفیظ شیخ کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی ملاقات کی ہے ،وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی ۔

پروگرام کے تحت نوجوانوان میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے پر مشاورت کی گئی وزیراعظم نے پروگرام میں اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند دنوں میں 30 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رقم کے حصول کیلئے درخواستیں دیں۔نوجوانوں کی سہولت کیلئے 21 بینک رقم کی تقسیم کا عمل مکمل کریں گے۔اب تک 1 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے۔مزید 53 ارب روپے سے زائد رقم کے حصول کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے۔

معیشت اوپر اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا۔نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں۔پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں۔شفافیت اور میرٹ پر کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے۔کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔وزیراعظم کا پروگرام میں پیش رفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ہر ماہ بعد جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پہلے کسی حکومت نے سنجیدہ کوشش نہیں کی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار پہلے سے وسیع کر دیا گیا ہے۔نوجوانوں کیلئے آسان شرائط پر رقم کے حصول کا شاندار موقع ہے۔