،عثمان ڈار

وزیراعظم کےکامیاب نوجوان پروگرام نے نوجوانوں کےلئے ترقی کے درکھول دئیے ہیں،عثمان ڈار

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) وزیراعظم کے مشیرعثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب نوجوان پروگرام نے ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کامیابی کے درکھول دیئے ہیں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کئے ہیں۔

انہوں نے مائیکرو سافٹ کے تعاون سے پاکستان میں 2020 IMAGINE CUP کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اورنوجوان سافٹ انجینئر ز جیسے کامیاب ماڈل تخلیق کر رہے ہیں جو جدت اور سہولت کا خوبصورت امتزاج ہیں۔

ڈائریکٹرآپریشنز اےچ ای سی چوہدری عبداللہ فیاض چٹھہ نے کہا کہ چیئر مین اےچ ای سی ڈاکٹر طارق بٹوری کی سربراہی میں ہائراےجوکیشن یونہورسٹی طلباء و طالبات کو ریسرچ کی جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے ہونہورسٹی کا تعلیمی چینل ہر ممکن معلومات عام کر رہا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائرہکٹر رانا شالق علی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ عامہ کے تعاون سے ےونیورسٹی کے تعلےمی تحقیقی پروگراموں کی آگاہی عام کی جاری ہے ۔ فاونڈیشن یونیورسٹی کے منیجر انکی وبیشن سینٹر سید تیمور حسن نے کہا کہ اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ہائر ایجوکیشن یونیورسٹی کی خدمات نمایاں ہیں اور اب تک سینکڑوں طلباء و طالبات مستفید ہوچکے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کے عالمی ادارے نے پاکستانی طلباء طالبات کو بین الااقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کر کے بھر پور معاونت کی ہے ۔