حضوری باغ آمد

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حضوری باغ آمد، پرچم کشائی کی

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار یوم آزادی کے موقع پرآج حضوری باغ گئےـ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزار اقبال پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سالمیت، ترقی و خوشحالی، استحکام اور بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دعا کی.

خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی ـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمداقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ پر پرچم کشائی کی ـپرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیاـ