عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف شراب لائسنس کیس کے بعد ان کے دور میں سرکاری ٹھیکوں کی بھی تحقیقات کا آغاز

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شراب لائسنس کیس

کے بعد ان کے دور میں سرکاری ٹھیکوں کی بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا، ٹھوکر نیاز بیگ گیٹ وے، ڈی جی خان،

لیہ اور ملتان میں ترقیاتی منصوبوں میں شامل ٹھیکیداروں، کل لاگت اور معاہدوں کے حوالے سے تفصیلات طلب

کرلیں۔جمعہ کو روز نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور میں دیئے جانے والے

سرکاری ٹھیکوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی و دیگر اداروں سے ریکارڈ طلب

کرلیا ہے، نیب نے تمام اداروں کو اہم ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکے دینے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ نیب کے

مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ٹھیکوں میں بے قائدگیوں پر درخواست موصول ہوئی ہیں اس لئے تمام ٹھیکوں

کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ نیب کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ میں گیٹ وے منصوبے، ڈی جی خان،

لیہ اور ملتان میں ہونے والے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کی ہیں