وزیرِ اعظم عمران خان

وزیرِاعظم عمران خان کی جہاز رانی کی پالیسی پر وزارتِ میری ٹائم کو مبارکباد

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیرِ اعظم عمران خان نے جہاز رانی کی پالیسی پر وزارتِ میری ٹائم کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جہاز رانی کی پالیسی پر

وزارتِ میری ٹائم کو مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی ہمارے شعبہ جہاز رانی کو نئی زندگی دے گی،

اس پالیسی سے قیمتی زرِمبادلہ کی بچت ہوگی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اس پالیسی سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،

یقین دلاتے ہیں کہ جہاز رانی کی پوری صلاحیت بروئے کار لائیں گے۔