بورس جانسن

وزیر اعظم بورس جانسن کا سکاٹ لینڈ کی ملک سے علیحدگی کےنتائج کے بارے میں سخت موقف

لندن (ڈیلی مسلم ورلڈ) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے سکاٹ لینڈ کی ملک سے علیحدگی کے

نتائج کے بارے میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چاروں برطانوی قوموں، ویلز، سکاٹ لینڈ،

انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے رشتے ٹوٹے تو یہ ملک کمزور ہوجائے گا۔2014ء میں سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے

علیحدگی کے بارے میں ہونے والے استصواب رائے میں55 فیصد لوگوں نے علیحدگی کی مخالفت اور 45

فیصد نے اس کے حق میں ووٹ دیے تھے۔برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی اور ملک کے مختلف

حصوں میں کورونا کے انسداد کے حوالے سے سرکاری پالیسی اور طریقہ کار میں پائے جانے والے

تفاوت کی وجہ سے مختلف علاقوں میں علیحدگی کی جانب رجحان میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔