وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیااس حوالے سے گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔کابینہ اجلاس کل منگل دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہائوس میں ہوگا ،بعض وزراء کو کابینہ ڈویژن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر غور کرے گی ،وفاقی کابینہ اپوزیشن کے خلاف سیاسی محاز تیز کرنے پر بھی مشاورت کریگی ،

وفاقی کابینہ نوازشریف کووطن واپس لانے کے لئے حتمی مشاورت کرے گی ،حکومتی لیگل ٹیم کابینہ کو نوازشریف کی واپسی کے لئے آپشنز پر بریفنگ دیگی،کابینہ امارات اسرائیل معاہدے کے نتائج اور اثرات کا جائزہ لے گی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے ۔

ایجنڈا کے مطابق وفاقی کابینہ 61 غذائی اور غیر غذائی اشیاء پر پاکستان اسٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی شناختی مہر کو لازمی عائد کرنے کی منظوری دیگی۔ ایجنڈا کے مطابق کابینہ کو پیپرا رولز کے اطلاق سر تعمیراتی منصوبوں پر اثرات پر بریفنگ دی جائیگی ،کابینہ مانیٹری اینڈ فسکل بورڈ میں ماہر معیشت کی تعیناتی کی منظوری دیگی ۔