پولیس محکمہ

وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیس محکمہ کی کارکردگی سے متعلق جانچ پڑتال کا آغاز

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیس محکمہ کی کارکردگی سے متعلق جانچ پڑتال کا آغازکر دیا گیا ،سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ،آئی جی پنجاب اور کے پی کے کی جانب سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی ،غیر زمہ داری اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ،پنجاب کے 3 ڈی پی اوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر کے7 روز میں جواب طلب کرلیا ،پولیس افسران کوجواب نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا ۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق رحیم یار خان،ننکانہ صاحب اور بھکر ڈی پی او کو نوٹس بھیجا گیا۔وزیر اعظم آفس کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو آئی جی پنجاب نے شاباش دی ۔وزیر اعظم آفس کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین،ایس پی گلگشت ملتان اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برابچ کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق خیبر پختوانخواہ کے 6 پولیس افسران کو بھی ناقص کارکردگی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق آئی جی کے پی کے نے ان افسران کو وارننگ جاری کر دی،پنجاب کے 31 پولیس افسران ڈیلیوری یونٹ کی ریڈ کیٹیگری میں شامل ہے ،آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو وارننگ، کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔