وزیر ریلوے

وزیر ریلوے کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں فریٹ و پسنجر ٹرینوں سے آمدن اور اوقات کار سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی، آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز ، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

افسران نے ایم ایل ون کی ایکنگ سے منظوری پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو مبارک باد دی۔شیخ رشید نے کہا کہ افسران نے ایم ایل ون پروگرام پر محنت کی ،ریلوے کو ٹھیک کرنے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے ،میں آپ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔