ادارہ برائے شماریات

ٹیکسٹائل کی برآمدات میں جولائی کے دوران 33 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) روئی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے ٹیکسٹائل کی پاکستانی برآمدات کے اضافہ میں مدد ملی ہے،

جولائی 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس دوران برآمدات کا حجم 1.27 ارب ڈالر تک

پہنچ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں روئی کی قیمتوں میں جولائی

2020ء کے دوران تین فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں روئی کی قیمت میں اضافہ کے باعث ٹیکسٹائل کی پاکستانی برآمدات

کے فروغ میں مدد ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران 1.11 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھی اس طرح

جولائی 2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل کی پاکستانی برآمدات میں 14.4 فیصد جبکہ جون 2020ء

کے مقابلہ میں جولائی 2020 ء کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔