آصف زرداری

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 27 اپریل تک موخر

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالتی کارروائی موخر کردی گئی ۔

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالتی کارروائی مکمل کرنا تھی اور عدالت نے اس سلسلے میں پارک لین ریفرنس کے ملزمان کو بھی طلب کررکھا تھا۔

آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے لیے ملتوی کردی گئی اور فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کو 27 اپریل تک موخر کردیا گیا۔

اس کے علاوہ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ و جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعتیں بھی 27 اپریل تک ملتوی کردی گئیں۔