مسرت جمشید چیمہ

”پانامہ رانی“کا کرپشن کی بارات کےساتھ نیب میں پیش ہونابھی منفرد مثال ہے : مسرت جمشید چیمہ

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ”پانامہ رانی“کا کرپشن کی بارات کے ساتھ نیب میں پیش ہونابھی منفرد مثال ہے، کرپشن کے جنازے نکلتے رہیں گے تو پاکستان اور اس میں بسنے والے خوشحال ہوں گے ، کارکنان کو تو باہر آنے کی کال دی جاتی ہے لیکن جن اولادوں نے کرپشن کی جائیداد کی وارث بننا ہے انہیں گھروں سے باہر نہیں لایا جاتا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم بی بی نواز شریف کی بیٹی ہونے کے ناطے نہیں قومی خزانے کو لوٹنے پر مجرم قرار پائیں، مریم صفدر نے ملک کیلئے نہیں بلکہ کرپشن کی چمپئن بننے کے لئے ہمیشہ لا تعدادچیلنجز قبول کئے ہیں، ملک لوٹ کر پاکستان اور لندن میں جائیدادیں بنانے والی خاتون نے سڑکوں پر عورت کارڈ کھیلاجسے عوام نے مسترد کر دیا ،

عوام اب نقب زنوں اور
ان کے دیرینہ حواریوں سے محتاط ہو گئے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہکرپشن پر نیب کے سامنے پیش ہونے کیلئے بڑی دھوم دھام سے تیاریاں کی گئیں، اب دوربدل گیا ہے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے اداروں پر دباﺅ نہیں بڑھایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ”پانامہ رانی“نے نیب پیشی کی آڑ میں کس کو ”سیاسی مسل“ دکھائے قوم آگاہ ہے ،شریف خاندان میں آئندہ کی سیاسی قیادت کے معاملے پر کھینچا تانی اپنے عروج پر ہے ۔

ا نہوں نے کہا کہ کارکنوں کو جس طرح کرپشن سے ”اظہار یکجہتی “کیلئے لایا گیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں کرپشن کے جنازے کے شرکا ءکی بریانی سے تواضع کا سہرا بھی مسلم لیگ (ن) کے سر ہے، کارکن بھی اپنی قیادت کی کرپشن کا ایندھن نہ بننے کا فیصلہ کریں ۔

انہوںنے کہا کہ کرپشن میں پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال پیدا کرنا انتہائی تشویشناک ہے ، اگر مریم صفدر کرپشن کی بارات کے ساتھ نہ آتیں تو حکومت کو قطعی طور پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کی ضرور ت پیش نہ آتی ،امن و امان کی صورتحال کےلئے بھاری نفری تعینات کرنا پڑی اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔