بابر اعظم

پاکستان، انگلینڈ کے سابق عظیم کرکٹرز بابر اعظم کے معترف نکلے

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان اور انگلینڈ کے سابق عظیم کرکٹرز بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کے مداح ہوگئے،

مانچسٹر ٹیسٹ میں ناقابل شکست 69 رنز اسکور کرنے کے بعد ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے گئے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کے مطابق بابر اعظم یقینی طور پر دنیا کے بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

میں سے ایک ہیں، وہ جس انداز سے کھیلتے ہیں مجھے بہت پسند ہے۔سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھی

بابراعظم کو ورلڈ کلاس بیٹسمین قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بابر وائٹ بال ہی نہیں ریڈ بال کرکٹ میں بھی

ورلڈ کلاس ہیں۔سوئنگ کے سلطان اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے بیٹسمین

کی حیثیت سے خود کو بہت بہتر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم پرْاعتماد ہے، وہ کبھی اپنی کارکردگی سے

مطمئن نہیں ہوتا اور یہی عظیم کھلاڑی کی نشانی ہوتی ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ بابر اعظم درست سمت

میں آگے بڑھ رہا ہے۔