سیاسی جماعتوں

پاکستانی سیاسی جماعتوں کے راہنماوں کا ٹوکیو جاپان میں بھارت کے یوم آزادی پر مشترکہ احتجاج

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) پاکستانی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا ٹوکیو جاپان میں بھارت کے یوم آزادی پر مشترکہ احتجاج تفصیلات کے مطابق کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے آرگنائزرز اور پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈوکیٹ اور ملک محمد یونس کی جانب سے ٹوکیو میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اور ٹوکیو میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی جاپان کے جنرل سیکرٹری مرزا خلیل بیگ سیکرٹری نشرو اشاعت یوسف علی سابق صدر نعیم ارائیں یاسر گیلانی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان سنیئر نائب صدر ملک یونس مسلم لیگ (ن) ٹوکیو کے صدر شیخ ذوالفقار پی ٹی آئی جاپان کے صدر احمد سعید بھٹی اسلامک سنٹر تجوید القران جاپان کے چیئرمین قاری علی حسن انٹرنیشنل پریس کلب جاپان کے صدر عرفان صدیقی سیاسی سماجی کمیونٹی کے دیگر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔