شاہ محمود قریشی

پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی ضرورت ہیں، تعلقات میں کوئی خرابی نہیں،وزیر خارجہ

بیجنگ(ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے

کی ضرورت ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی قدغن نہیں، پاکستان سعودی عرب تعلقات ہمیشہ اچھے

رہے ہیں اور رہیں گے، پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، پاکستان اورچین دنیا

کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کے خواہشمند ہیں، اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر

بات ہوگی، سی پیک کی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا ،چین اورپاکستان جانتے ہیں کہ خطے میں اہم تبدیلیاں

ہوئی ہیں،کہ کشمیرکی صورتحال پاکستان اور چین دونوں کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر

خارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں سے بذریعہ ٹیلی فون نجی ٹی

وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر کےحالات میں تبدیلی

آئی ہے، کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، کشمیر کی حالت تیزی سے بگڑ رہی ہے آج

بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، مودی سرکاری کی کشمیر پالیسی سے کشمیری نالاں ہیں،

حالات پہلے سے زیادہ خراب ہوچکے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین ہر کڑے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا

رہا ہے، سی پیک کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، سی پیک پراجیکٹ کی جلد تکمیل سے متعلق بھی

تبادلہ خیال ہوگا، مجھےامید ہے کہ چین کےہم منصب سے ملاقات سود مند رہےگی۔ سعودی عرب سے متعلق

بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اچھے رہے ہیں اور اچھے رہیں گے،

دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی قدغن نہیں ہے، رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا

کہ سعودی عرب نے فلسطین کے معاملے پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے، سعودی عرب نے واضح بیان دیا ہے وہ

پاکستان کے مقف کے عین مطابق ہے، سعودی عرب اور پاکستان کی فلسطین پر مماثلت ہے۔ شاہ محمود قریشی

نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں سعودی عرب کے ساتھ مزید نشستیں ہوں، ہم ایک

دوسرے کی ضرورت رہے ہیں اور آج بھی ہیں، دو دوست ممالک ہیں ان کی ہم سے توقعات ہیں چاہتے ہیں،

چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے کی توقعات پر پورا اتریں، چاہتے ہیں کہ دوست ممالک بھی ہماری توقعات

کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں۔