پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی (مسلم ورلڈ) پاکستان سٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔ فاریکس ڈیلر کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 906 پوائنٹس پر ہوا اور انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس کے آغاز پر تیزی کے باعث مارکیٹ 39 ہزار 178 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 25,679,330 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,139,485,707 بنتی ہے۔