احسن خان

پاکستان میں سیاحت کیلئے بہترین مقامات موجود ہیں ‘ احسن خان

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے لئے بہترین مقامات

موجود ہیں ، متعلقہ وزارت کو غیرملکی سیاحوں کو پاکستان کی سیاحت اور ثقافت کی طرف راغب کرنے کیلئے

اقدامات کرنے چاہئیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ خاص طور پر شمالی علاقہ جات میں خدا کی قدرت

کے نظارے ایسا دلکش منظر پیش کرتے ہیں کہ عقل دھنگ رہ جاتی ہے ۔اسی طرح پاکستان کی ثقافت میں ایسی

خوبصورتی موجودہے جو دنیا کے کسی اورخطے میں نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں مغلیہ دور کی تاریخی

عمارات کا ایک ذخیرہ موجود ہے جن کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ بر صغیر میں کس طرح کے ہنر مند موجود

تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے ایسی عمارتیں تخلیق کیں جن کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ۔سندھ میں چلے جائیں.

تو وہاں پر آپ کو ایسی تاریخ ملتی ہے جسے سن کر فخر محسوس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے

کہ پاکستانی سیاحت اور ثقافت کے حوالے سے ڈاکو منٹریز بنائی جائیں اور انہیں سیاحت کے لئے

شوقین سمجھے جانے والے جانے والے ممالک میں دکھایا جائے