سرمایہ کاری کی شرح

پاکستان میں ناروے کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں 247.06 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)ناروے کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے دوران 247.06 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سرمایہ کاری بورڈ اورسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران ناروے نے پاکستان میں مجموعی طورپر401.9 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی جو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 247.06 فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال 2018-19ء میں ناروے نے پاکستان میں 115.8 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں نارورے کی جانب سے کوئی پورٹ فولیوسرمایہ کاری نہیں ہوئی۔ جون 2020ء میں ناروے کی پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 55.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔