کورونا وائرس کیسز

پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1106 ہوگئی، 21 مریض صحتیاب

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 1106 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 8 اموات ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کوروناکے تازہ اعداد وشمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 1106 ہو گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 421 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323،بلوچستان میں 131 ، گلگت بلتستان میں84، کے پی میں121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پچاس کیس رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کوروناوائرس کے 21 مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ وائرس سےانتقال کرجانےوالوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔