سید علی گیلانی

پاکستان نے سید علی گیلانی کو سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان د یدیا

اسلام آباد ( ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان کے 73یوم آزاد کے موقع پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان

کا اعزاز دیا گیا۔ یہ اعزاز پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں عطا کیا۔

یہ اعزاز اسلام آباد میں حریت رہنماوں نے وصول کیا۔ واضح رہے ماہ وزیراعظم عمران خان نے 14 اگست کو

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا۔ 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والے 88 سالہ

سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔

اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز

جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔ ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب میں

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی

اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔پاکستان کا یہ سب سے بڑا اعزاز9 نومبر 1959کو

ایرانی بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کو دیا گیا تھا