ہندوستانی جاسوس

پاکستان نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن کے معاملے پر ہندوستان سے دوبارہ رابطہ کیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن کے معاملے پر ہندوستان سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور ہندوستان کو کلبھوشن یادیو کیس میں وکیل مقرر کرنے کی دوبارہ پیشکش بھی کی گئی ہے، او آئی سی کشمیر پر اپنا قائدانہ کردار ادا کرے

جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو کلبھوشن یادیو کیس میں وکیل مقرر کرنے کی دوبارہ پیشکش بھی کی گئی ہے رابطہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا اور ہندوستانی جاسوس کو وکیل کرنے کی دوبارہ پیش کش کی ہے۔ پاکستان کو اس معاملے میں ہندوستان کا انتظار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی ہے اور ہمارے او آئی سی ممالک سے قریبی تعلقات ہیں۔اوآئی سی نے تسلسل سے جموں و کشمیر کے مسئلے کی حمایت کی ہے پانچ اگست 2019 سے پاکستان نے کشمیر پر او آئی سی کے ساتھ تین اجلاس کئے او آئی سی نے کشمیر پر مضبوط بیانات دیئے اور پاکستانی عوام کو او آئی سی سے مزید توقعات ہیں ہم چاہتے ہیں کہ او آئی سی کشمیر پر اپنا قائدانہ کردار ادا کرے اور سعودی عرب سے ہمارے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی نقشے کے اجراءپر اراکین پارلیمان کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔