عاقب جاوید

پاکستان ٹیم کے مقابلے میں انگلینڈ ٹیم کی بالنگ تجربہ کار ہے، عاقب جاوید

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستانی سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے مقابلے میں انگلینڈ ٹیم کی بالنگ تجربہ کار ہے۔عاقب جاوید نے اپنے ایک بیان میں پاکستان انگلینڈ سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے انگلینڈ کے بالرز کو بہت فائدہ ہو گا، انہیں اندازہ ہو گیا ہو گا کہ بال کو تھوک سیچمکائے بغیر وکٹیں کیسے لی جا سکتی ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا ہے کہ یاسر شاہ ہی واحد بالر ہیں جنہوں نے وہاں وکٹیں لی ہوئی ہیں۔انہوں نے کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ با لر سہیل خان اچھی فارم میں ہیں, شاہین شاہ آفریدی نے حال میں خود کو منوایا ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ میں بھی تجربہ کم ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں اظہر علی، اسد شفیق اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی اور نظر نہیں آتا، کوئی شک نہیں عابد علی نے اچھا ڈیبیو کیا لیکن انہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔